• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جیو نیوز کو بھارتی حکومت نے اپنے ملک میں بند کردیا


ڈیجیٹل اور سوشل میڈیا پر دنیا بھر میں سب سے زیادہ دیکھے جانے والے مقبول ترین پاکستانی نیوز چینل "جیو نیوز" کو بھارتی حکومت نے اپنے ملک میں بند کردیا ہے۔

بھارتی حکومت نے جیو گروپ کے دو مزید چینلز "ہنسنا منع ہے" اور "جیو سوپر" کو بھی ڈیجیٹل اور سوشل میڈیا پر بند کردیا ہے۔

ان کے ساتھ پاکستان کے 16 چینلز بھارتی حکومت نے بند کردیے ہیں۔ 

مبصرین کا کہنا ہے کہ بھارتی حکومت نے یہ قدم ان چینلز پر بھرپور اور متوازن موقف پیش کیے جانے کی وجہ سے اٹھایا ہے۔

قومی خبریں سے مزید