• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بشریٰ بی بی کی 29 مقدمات میں عبوری ضمانت میں توسیع


بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف 26 نومبر کے احتجاج پر درج 29 مقدمات میں عدالت نے ان کی عبوری ضمانت میں 20 مئی تک توسیع کردی۔

آج راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی عدالت میں بشریٰ بی بی کے خلاف 26 نومبر کے احتجاج پر درج 29 مقدمات کی سماعت ہوئی تھی۔

یہ سماعت اے ٹی سی کے جج امجد علی شاہ نے کی، اس موقع پر بشریٰ بی بی کی جانب سے ان کے وکیل فیصل ملک عدالت میں پیش ہوئے تھے۔

عدالت نے بشریٰ بی بی کو تمام مقدمات میں شاملِ تفتیش کرنے کی ہدایت بھی کردی۔

قومی خبریں سے مزید