• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ویڈیو، کل سارے افغانیوں پر ایک پاکستانی ہی بھاری تھا

اسکرین گریب
اسکرین گریب

گزشتہ روز پاک افغان میچ کے دوران جہاں افغانیوں کی جانب سے کی گئی بدتمیزی کی متعدد ویڈیوز وائرل ہیں وہیں ایک پاکستانی مداح کی قومی ٹیم کی بہترین کارکردگی پر ڈانس کرتے ہوئے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر زیرِ گردش ہے۔

اس ویڈیو میں پاکستانی ٹیم کا مداح گرین شرٹ پہنے ہوئے سیٹ پر کھڑا ہو کر ڈانس کر رہا ہے جبکہ اس دوران بھی وہاں موجود افغانی شائقین اس مداح کو بے حد غصے سے دیکھ رہے ہیں۔

افغانی شائقین کی نظریں بتا رہی ہیں کہ اگر اُن کا بس چلے تو وہ اس زندہ دل پاکستانی مداح کو یہیں اسی لمحے پھینٹی لگا دیں جیسا کہ اُنہوں نے میچ ہارنے کے بعد کیا۔

سوشل میڈیا پر یہ ویڈیو خوب وائرل ہو رہی ہےجس پر انٹرنیٹ صارفین اپنی رائے کا اظہار اور دلچسپ تبصرے کر رہے ہیں۔

عثمان نامی ٹوئٹر صارف کا ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کہنا ہے کہ کیا اعتماد ہے، یہ اکیلا پاکستانی مداح افغانیوں کے لیے کافی ہے۔

دوسری جانب کچھ صارفین کی جانب سے دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ یہ ویڈیو کسی پرانے میچ سے لی گئی ہے جبکہ کچھ صارفین ڈانس کرنے والے پاکستانی مداح کو کل اسٹیڈیم میں ہونے والی بدمزگی کی وجہ ٹھہرا رہے ہیں۔