اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے بھی چیف جسٹس عامر فاروق کو توہینِ عدالت کی کارروائی کےلیے خط لکھ دیا۔
ذرائع کے مطابق جسٹس محسن اختر کیانی نے خط میں کہا ہے کہ بدنیتی پر مبنی مہم پر توہینِ عدالت کی کارروائی شروع کی جائے۔
اس سے قبل جسٹس بابر ستار کے خلاف مہم پر اسلام آباد ہائی کورٹ نے توہینِ عدالت کی کارروائی کا فیصلہ کیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ جسٹس بابر ستار نے سوشل میڈیا مہم پر چیف جسٹس عامر فاروق کو خط لکھا ہے، خط کو توہینِ عدالت کیس میں تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
جسٹس بابر ستار کی امریکی شہریت سے متعلق سوشل میڈیا پر مہم چلائی گئی تھی، اسلام آباد ہائی کورٹ نے جسٹس بابر ستار کے خلاف سوشل میڈیا مہم کی تردید جاری کی تھی۔