• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ویڈیو: ابلتے گٹر کے پانی پر دلہن کا فوٹو شوٹ


بھارتی ریاست کیرالہ سے تعلق رکھنے والی ایک دلہن نے روایت سے ہٹ کر  سڑک پر ابلتے گٹر کے پانی پر فوٹو شوٹ کرکے دنیا کو حیران کردیا۔

بھارتی ریاست کیرالہ میں  فوٹو گرافر نے عام روایت سے ہٹ کر خوبصورت بیک گراؤنڈ کے بجائے دلہن کا گندے پانی سے بھری ٹوٹی پھوٹی کھنڈر کا منظر پیش کرتی سڑک پر دلہن کا فوٹو شوٹ کیا۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سرخ رنگ کی عروسی ساڑھی پہنے دلہن ٹوٹی پھوٹی سڑک سے گزر رہی ہے اس دوران وہ وہاں جمع گندے پانی سے بھی گزرتی ہے اور روڈ سے گزرنے والی گاڑیوں میں بیٹھے افراد یہ انوکھا فوٹو شوٹ دیکھ رہے ہوتے ہیں۔

یہ انوکھی اور دلچسپ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جبکہ صارفین اس پر دلچسپ تبصرے بھی کر رہے ہیں۔