لاہور میں گزشتہ روز قوسِ قزح کا خوبصورت نظارہ دیکھا گیا جس کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں۔
قوسِ قزح کے اس خوبصورت نظارے کو دل والوں کے شہر لاہور کے رہائشیوں نے اپنی آنکھ سے محفوظ کر کے سوشل میڈیا پر شیئر کیا۔
وائرل ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ قوسِ قزح بہت واضح طور پر نظر آ رہی ہے، ایسا خوبصورت منظر پاکستان کے بڑے شہروں میں کم ہی دیکھنے کو ملتا ہے۔
اس ویڈیو میں قوسِ قزح دیکھنے کے بعد زیادہ تر سوشل میڈیا صارفین کا یہی کہنا ہے کہ اُنہوں نے کئی سال کے بعد ایسا منظر دیکھا ہے۔
کچھ صارفین کا یہ بھی کہنا تھا کہ وہ تو شاید بھول ہی گئے تھے کہ دنیا میں قوسِ قزح جیسی بھی کوئی چیز موجود ہے۔