• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شاعرہ: بشریٰ فرّخ

صفحات: 152، ہدیہ: 600 روپے

ناشر: رنگِ اَدب پبلی کیشنز، اُردو بازار، کراچی ۔

کتاب کی لکھاری سینئر شاعرہ ہیں۔ وہ اُردو کے علاوہ ہندکو زبان میں بھی شاعری کرتی ہیں۔ غزل گوئی اُن کا بنیادی حوالہ ہے، لیکن انہوں نے کسی صنفِ سخن کو مایوس نہیں کیا کہ اُن کی شاعری کو ہر سطح پر سراہا گیا۔ ان کی بیش تر کتابیں ’’انعام یافتہ‘‘ ہیں۔ زیرِ نظر نعتیہ مجموعے میں تین حمدیں، 57 نعتیں اور 6 مناقب شامل ہیں۔ پیش لفظ ممتاز شاعر و ادیب، نسیم سحر نے تحریر کیا ہے،جب کہ ایک مضمون شاعر علی شاعر کا بھی ہے۔ فلیپ امجد اسلام امجد کی رائے سے آراستہ ہے۔

نعتیہ شاعری وہی کر سکتا ہے، جس کا دِل عشقِ محمّدیﷺ سے سَرشار ہو۔ بشریٰ فرّخ کی نعت روایتی نعتوں سے بہت مختلف ہے کہ انہوں نے جدید اسلوب اختیار کیا ہے۔ اسی طرح نئی نئی رَدیفوں نے بھی نعتوں کے حُسن میں اضافہ کیا ہے۔ انہوں نے مختصر بحروں کے علاوہ طویل بحروں میں بھی عُمدہ نعتیں تخلیق کی ہیں، فنی اور عروضی معاملات پر بھی اُن کی گہری گرفت ہے۔ 

ان کی نعتیہ شاعری سے متعلق نسیم سحر کی یہ رائے کتنی صائب ہے،’’بشریٰ فرّخ عشقِ رسولﷺ میں کچھ یوں ڈوبی ہوئی ہیں کہ تصوّر میں وہ خود کو ہر وقت مدینے میں پاتی ہیں۔ اُن کے خواب بھی اُن کی تقدیسی اور عشقیہ کیفیات سے یوں آراستہ ہیں کہ اُن کی اہمیت تعبیروں سے کہیں آگے محسوس ہوتی ہے۔‘‘

سنڈے میگزین سے مزید