• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ویڈیو :آسمانی بجلی نے رات میں دن کا سماں پیدا کردیا


اسپین کے ایک جزیرے میں آسمانی بجلی کی چمک نے پورے جزیرے کو روشنیوں سے بھر دیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پروائرل ہوگئی۔

اسپین کے جزیرے مینورکا میں آنے والے شدید طوفان نے ایک طرف تو جل تھل ایک کردیا۔

دوسری جانب رات گئے موسلا دھار بارش اور طوفان کے دوران آسمان پر اوپر تلے ہونے والی بجلی کی گرج چمک سے پورا جزیرہ روشنی سے چمک اٹھا۔

واضح رہے کہ ایک عام آسمانی بجلی کی چمک تقریباً 300 ملین وولٹ اور 30,000 ایمپئر ہوتی ہے جو کہ اپنی زد میں آنے والی کسی بھی جاندار شے کو ہلاک کرنے کے لیے کافی ہوتی ہے۔