• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مخنث افراد ایکٹ میں ترمیم کے 4 بل متعلقہ قائمہ کمیٹی کے سپرد

اسلام آباد(اے پی پی)چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے مخنث افراد (حقوق کا تحفظ) ایکٹ 2018ءمیں ترمیم کے چار مختلف بل متعلقہ قائمہ کمیٹی کے سپرد کر دیئے۔ پیر کو ایوان بالا کے اجلاس کے دوران سینیٹر محسن عزیز نے تحریک پیش کی کہ مخنث افراد (حقوق کا تحفظ) ایکٹ 2018ء میں مزید ترمیم کرنے کا بل مخنث افراد (حقوق کا تحفظ) (ترمیمی) بل 2022ء پیش کرنے کی اجازت دی جائے۔ ایوان سے تحریک کی منظوری کے بعد چیئرمین سینیٹ نے بل متعلقہ قائمہ کمیٹی کے سپرد کر دیا۔ سینیٹر سید محمد صابر شاہ نے تحریک پیش کی کہ مخنث افراد (حقوق کا تحفظ) ایکٹ 2018ءمیں مزید ترمیم کرنے کا بل مخنث افراد (حقوق کا تحفظ) (ترمیمی) بل 2022ءپیش کرنے کی اجازت دی جائے۔
اہم خبریں سے مزید