• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیلاب متاثرین کیلئے مربوط عالمی کوششوں کی ضرورت ہے، حنا ربانی

جنیوا (اے پی پی) وزیر مملکت برائے امور خارجہ حنا ربانی کھر نے پاکستان میں لوگوں کو ہولناک سیلاب کی تباہ کاریوں سے بچنے اور ماحولیاتی تبدیلی کے مستقبل کے اثرات سے نمٹنے میں مدد دینے کے لئے جامع منصوبوں کی ضرورت پر زور دیا ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ سیلاب متاثرین کی امداد اور بحالی کیلئے عالمی سطح پر مربوط کوششوں کی ضرورت ہے۔ جنیوا میں منعقدہ پاکستان کے سیلاب متاثرین کے لئے اقوام متحدہ کی فلیش اپیل 2022 کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے اسلام آباد سے اپنے ورچوئل خطاب میں وزیر مملکت حنا ربانی کھر نے کہا کہ یہ پاکستان اور دنیا کی اجتماعی ذمہ داری ہے کہ وہ پاکستان میں ہولناک سیلاب سے متاثرہ لوگوں کی مدد کریں، بحیثیت انسان یہ ہم سب کی اخلاقی ذمہ داری ہے کہ مصیبت زدہ لوگوں کی ضروریات کو پورا کرنے کے لئے اکٹھے ہوں۔ انہوں نے پاکستان کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں لوگوں کی مشکلات اور تکالیف کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ متاثرین کی بحالی کے لیے کوششوں کو مربوط بنانے کی ضرورت ہے۔ پاکستان کے سیلاب متاثرین کے لئے اقوام متحدہ کی فلیش اپیل حکومت پاکستان اور اقوام متحدہ نے مشترکہ طور پر سیلاب کی صورتحال کے بارے میں زمینی صورتحال اور ضروریات کے تازہ ترین جائزے کی بنیاد پر شروع کی ہے۔

ملک بھر سے سے مزید