• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سونا 2150 روپے اور چاندی 60 روپے فی تولہ مہنگی

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) گولڈ مارکیٹ ،سونے اور چاندی کی قیمت میں اضافہ،سونا 2150 روپے اور چاندی 60 روپے فی تولہ مہنگی ہو گئی، تفصیلات کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 38 ڈالر فی اونس کے اضافے سے 1666 روپے سے بڑھ کر 1704 ڈالر فی اونس پر پہنچ گئی ہے عالمی مارکیٹ میں اضافے کے باعث مقامی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت 2150 روپے فی تولہ کے اضافے سے ایک لاکھ 48ہزار 450 روپے فی تولہ اور 10 گرام سونے کی قیمت 1843 روپے کے اضافے سے ایک لاکھ 27ہزار 272 روپے ہو گئی ہے ،چاندی کی قیمت بھی 60 روپے فی تولہ کے اضافے سے 1620 روپے فی تولہ ہو گئی۔
اہم خبریں سے مزید