• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خلیج عمان میں ایران سے وابستہ کشتی تباہ کی، امریکی فوج

فائل فوٹو
فائل فوٹو

امریکی فوج نے کہا ہے کہ 6 اکتوبر کو خلیج عمان میں ایران سے وابستہ ایک کشتی تباہ کی۔

امریکی فوج کے مطابق کشتی امریکی بحریہ کے جہازوں کی نگرانی اور انہیں نشانہ بنانے کے لیے استعمال ہورہی تھی۔

کشتی کو تباہ کرنے سے پہلے عملے کے ارکان کو بحفاظت نکال لیا گیا تھا، کشتی کے عملے کی وطن واپسی کے لیے کوششیں جاری ہیں۔

قبل ازیں ایرانی میڈیا نے بتایا کہ ایران میں سیرک کے ساحل کے قریب کشتی پر امریکی ڈرون حملے کے نتیجے میں 3 ماہی گیر زخمی ہوئے۔

ایرانی خبر ایجنسی کے مطابق ماہی گیر کی کشتی کو مبینہ طور پر امریکی ڈرون کے حملے میں نشانہ بنایا گیا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید