دبئی (پریس ریلیز) ابوظہبی میں مقیم مشین مکینک 96ویں ہفتہ وار محظوظ قرعہ اندازی میں 1 کروڑ اماراتی درہم (60 کروڑ پاکستانی روپے کے مساوی) جیتنے کے بعد محظوظ کے29ویں کروڑ پتی بن گئے ہیں۔
محظوظ، متحدہ عرب امارات کی معروف ہفتہ وار قرعہ اندازی ہے، اور یہ شرکاء کو اپنے فراخدلانہ ہفتہ وار انعامات، پہلا انعام ایک کروڑ اماراتی درہم (پاکستانی60کروڑ روپے)، دوسرا انعام 10لاکھ اماراتی درہم (پاکستانی6کروڑ روپے)، تیسرا انعام 350 اماراتی درہم (پاکستانی21 ہزار روپے) اور ہفتہ وار قرعہ اندازی کے ذریعہ ایک لاکھ اماراتی درہم (پاکستانی60لاکھ روپے) کے تین یقینی انعامات کے ذریعہ زندگی بدلنے کے نادر مواقع فراہم کرتا ہے۔
پاکستان سے تعلق رکھنے والے سعد گزشتہ 9 برس سے عرب امارات میں مقیم ہیں اور دوسرے پاکستانی شہری ہیں، جنہوں نے محظوظ کروڑ پتی کا خطاب حاصل کیا، اس سے قبل پاکستان ہی کے جنید 5 کروڑ اماراتی درہم (پاکستانی5ارب روپے) کا ٹاپ انعام جیت کر محظوظ کے پہلے ارب پتی بننے کا اعزاز حاصل کرچکے ہیں۔
اس کے بعد سے محظوظ 29 افراد کو کروڑ پتی بنا چکا ہے اور مجموعی طور پر 30 کروڑ اماراتی درہم (پاکستانی18ارب روپے کے مساوی) انعامی رقوم دے چکا ہے۔
فی الحال سعد، اپنے آجر کی جانب سے فراہم کردہ رہائش گاہ میں مقیم ہیں، 32سالہ فاتح باقاعدگی کے ساتھ محظوظ کی ہفتہ وار قرعہ اندازی میں شریک ہوتے رہے ہیں اور لگتا ہے کہ پانچ انعامی ہندسوں میں سے پانچوں ہندسے لگنے کے بعد ان کی زندگی تبدیل ہونے والی ہے۔
شادی کو چار سال ہونے کے باوجود سعد، اپنی شریک حیات کو عرب امارات نہ لاسکا، کیونکہ وہ ایک علیحدہ رہائش کا متحمل نہیں ہوسکتا، اور اپنے دیگر ساتھیوں کے ساتھ مشترکہ رہائش اختیار کئے ہوئے ہے۔
سعد کا کہنا ہے کہ ’’میں اپنے خاندان کا واحد کفیل ہوں، اور اپنی بیمار ماں اور بہن کی ذمہ داری بھی مجھ پر ہے، جس نے گزشتہ برس برین ٹیومر کے باعث اپنے شوہر کو کھو دیا تھا، اور میری بہن کا بچہ بھی ساتھ ہے۔
سعد اپنے کزن اور دوستوں کے ساتھ نائٹ ڈرائیو پر جا رہا تھا، جب اس نے قرعہ اندازی دیکھنے کیلئے اپنے محظوظ اکاؤنٹ پر لاگ ان ہونے کا سوچا، اور وہ یہ جان کر حیران ہوگیا کہ اس نے ٹاپ انعام جیت لیا ہے، تاہم اس نے اس بات کا یقین کرنے کیلئے اپنے کزن کو صحرا کے بیچوں بیچ گاڑی روکنے کی درخواست کی، تاکہ صحیح صورتحال کا اندازہ ہوسکے۔
سعد کا کہنا ہے کہ وہ انتہائی خوش ہیں اور خوشی کا یہ لمحہ ان کے پاس اس وقت آیا ہے، جب ان کو اس کی سب سے زیادہ ضرورت تھی، سعد کا کہنا ہے کہ وہ اپنی زندگی میں اس تبدیلی پر محظوظ کے شکر گذار ہیں۔‘‘
ہفتہ وار قرعی اندازی کیلئے شرکاء کو www.mahzooz.ae پر رجسٹر ہونا چاہیے، اکاؤنٹ بنا کر play پر کلک کریں، 49 نمبروں می ںسے 5 کا انتخاب کریں، اور 35 اماراتی درہم (لگ بھگ2ہزار پاکستانی روپے)ادا کریں، پانی کی ایک بوتل خریدیں، جسے محظوظ کمیونیٹیز پارٹنرز کے ذریعہ ضرورتمندوں تک پہنچایا جائے گا۔
پانی کی ہر بوتل آپ کو ہفتہ وار قرعہ اندازی میں شرکت اور پہلا، دوسرا یا تیسرا انعام جیتنے کا اہل بناتی ہے۔ یہ آپ کو ایک لاکھ اماراتی درہم جیتنے کے تین یقینی فاتحین بننے کا موقع بھی فراہم کرتی ہے۔
محظوظ نے حا ل ہی میں ایک محدود مدت کی پیشکش کا اعلان کیا ہے، تاکہ شرکاء کے کروڑ پتی بننے کے امکانات کو دو گنا کیا جاسکے، صرف 35 اماراتی درہم میں اور ایک محدود مدت کیلئے، ایک محظوظ پانی کی بوتل خریدنے والے شرکاء خود بخود ہفتہ وار قرعہ اندازی میں شریک ہوکر ایک اضافی فائدہ اٹھائیں گے، جو ان کے جیتنے کے امکانات کو دو گنا کردے گا۔ انہیں صرف یہ کرنا ہے کہ 35 اماراتی درہم میں پانی کی ایک بوتل خریدیں اور 5 نمبروں کے دو سیٹ کا انتخاب کریں۔
متحدہ عرب امارات کے باہر سے بہت سے لوگ محظوظ پر یقین رکھتے ہیں اور اس میں باقاعدگی سے شریک ہوتے ہیں۔ درحقیقت عرب امارات سے باہر رہنے والے 30 ہزار فاتحین 10 لاکھ درہم، 350 درہم اور1 لاکھ درہم کے ریفل ڈراء کے انعامات حاصل کرچکے ہیں۔
پاکستانی شہری محظوظ کے تیسرے بڑے صارف ہیں، اور انہوں نے اب تک اجتماعی طور پر 7 کروڑ درہم کے انعامات جیتے ہیں، پاکستان سے 190 سے زائد شرکاء 10 لاکھ اماراتی درہم کا دوسرا انعام جیتنے والوں میں شامل ہیں، اور 12 افراد ریفل ڈراء میں ایک ایک لاکھ درہم کے انعامات جیت چکے ہیں۔