بھارت کے شمالی علاقوں میں مسلسل بارش سے پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران 18 افراد ہلاک ہوگئے۔
بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق کئی شہروں میں آج اسکول بند رہے، ملک بھر میں مون سون موسم غیرمعمولی طور پر اب تک جاری ہے۔
بھارتی میٹرولاجیکل ڈیپارٹمنٹ کا کہنا ہے کہ اترکھنڈ، اترپردیش، مدھیا پردیش اور راجستھان میں منگل تک تیز بارش کا امکان ہے۔
شمال مغربی بھارت میں عام طور پر ستمبر کے وسط میں بارشوں کا موسم ختم ہوجاتا ہے اور ملک بھر میں وسط اکتوبر تک بارشیں رُک جاتی ہیں۔
اترپردیش میں بارش سے ہونے والے حادثات کے نتیجے میں پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران 18 افراد ہلاک ہوئے۔
اترپردیش میں رواں موسم میں 30 گنا زائد بارش ہوئی جبکہ دہلی میں معمول سے ہٹ کر 10 گنا زائد بارش ریکارڈ کی گئی۔