انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ٹی20 ورلڈ کپ کا پہلا مرحلہ مکمل ہوگیا، زمبابوے اور آئرلینڈ نے ایونٹ کی فائنل 12 ٹیموں میں جگہ بنالی ہے۔
ایونٹ کے آخری میچ میں زمبابوے نے اسکاٹ لینڈ کو 5 وکٹوں سے شکست دی اور فائنل 12 کےلیے گروپ 2 میں جگہ بنالی۔
پہلے مرحلے کے گروپ بی کے اہم میچ میں اسکاٹ لینڈ نے زمبابوے کو جیت کے لیے 133 رنز کا ہدف دیا جو اُس نے 5 وکٹ کے نقصان پر 9 گیندوں قبل حاصل کرلیا اور میگا ایونٹ کے اگلے مرحلے میں جگہ پکی کرلی۔
پہلے مرحلے کے بعد فائنل 12 میں جگہ بنانے والی 4 ٹیموں میں سری لنکا، زمبابوے، نیدرلینڈز اور آئرلینڈ شامل ہیں۔
گروپ 1 جس میں آسٹریلیا، نیوزی لینڈ، انگلینڈ اور افغانستان جیسی مضبوط ٹیمیں ہیں، اس کا حصہ سری لنکا اور آئرلینڈ بن گیا ہے۔
گروپ 2 جس میں پاکستان، بھارت، جنوبی افریقا اور بنگلادیش جیسی بڑی ٹیمیں شامل ہیں، اس کا حصہ زمبابوے اور نیدرلینڈز بنے ہیں۔