• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سلیکٹرز نے حسین طلعت کو کس چیز پر محنت کرنے کی تجویز دی ہے؟

پشاور زلمی کے بیٹر حسین طلعت—فائل فوٹو
پشاور زلمی کے بیٹر حسین طلعت—فائل فوٹو

پشاور زلمی کے بیٹر حسین طلعت کا کہنا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے سلیکٹرز نے بولنگ پر محنت کرنے کی تجویز دی ہے۔

راولپنڈی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بولنگ پر کام کیا ہے، ورائیٹیز پر کام کر رہا ہوں۔

حسین طلعت کا کہنا ہے کہ مڈل آرڈر بیٹر نے ہر طرح کی کرکٹ کھیلنی ہوتی ہے، کوئی بھی بیٹر مڈل آرڈر نہیں کھیلنا چاہتا، مڈل آرڈر بیٹرز کو تسلسل کے ساتھ موقع دینا چاہیے۔

پشاور زلمی کے بیٹر نے کہا کہ راولپنڈی میں صورت حال اسپنرز کے لیے زیادہ سازگار رہی، علی رضا کو رنز ہوئے لیکن وکٹیں لے کر اپنی صلاحیت دکھائی۔

ان کا مزید کہنا ہے کہ راولپنڈی میں کرکٹ کھیلنے کا ہمیشہ مزہ آتا ہے، کراچی کے شائقین سے درخواست ہے اسٹیڈیم آکر کرکٹ کو سپورٹ کریں۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ بابر اعظم نیوزی لینڈ میں پرفارمنس دے کر آئے ہیں، آئندہ پی ایس ایل میچز میں وہ رنز کرتے نظر آئیں گے۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید