• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وفاق نے سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر کو تبادلے سے متعلق تیسرا لیٹر لکھ دیا

وفاقی حکومت نے کیپٹل سٹی پولیس آفیسر (سی سی پی او) لاہور غلام محمود ڈوگر کو 3 دن میں رپورٹ کرنے کا حکم دے دیا۔

خط کے ذریعے وفاق نے غلام محمود ڈوگر کو 3 دن میں اسٹیبلشمنٹ ڈویژن میں رپورٹ کرنے کا حکم دیا ہے۔

سی سی پی او لاہور کو تبادلے کے احکامات پر عمل کرنے کے لیے وفاق نے تیسرا لیٹر جاری کیا ہے۔

خط میں لکھا گیا کہ تبادلے کے احکامات پر 3 روز میں عمل نہ کیا تو انضباطی کارروائی ہوگی۔

خط کے متن میں کہا گیا کہ تبادلے کا جو لیٹر 20 ستمبر کو جاری کیا گیا تھا اس پر عمل درآمد کریں۔

قومی خبریں سے مزید