چیف الیکشن کمشنر آف پاکستان اور ان کے اہلخانہ کو سوشل میڈیا پر قتل کی دھمکیاں دینے والے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔
ذرائع کے مطابق قانون نافذ کرنے والے ادارے نے ملزم کو اسلام اباد ایئرپورٹ سے گرفتار کیا۔
ای سی پی چیف کو قتل کی دھمکیاں دینے والا ملزم سعودی عرب سے پاکستان پہنچا تھا کہ اسے حراست میں لے لیا گیا۔
ذرائع کے مطابق فورسز نے ملزم کو حراست میں لینے کے بعد تحقیقات شروع کردی ہیں۔