معروف ماہر مارشل آرٹس ماسٹر اشرف طائی این آئی سی وی ڈی میں زیر علاج ہیں۔
کراچی سے ترجمان این آئی سی وی ڈی کے مطابق اشرف طائی کو سانس کی تکلیف کے باعث لایا گیا تھا۔
ترجمان این آئی سی وی ڈی کے مطابق گرانڈ ماسٹر طائی کو دل کا عارضہ لاحق ہے، پہلے ہارٹ اٹیک بھی ہوچکا ہے۔
ترجمان این آئی سی وی ڈی نے کہا کہ اشرف طائی کی حالت میں بہتری آنے کے بعد سی سی یو منتقل کیا جائے گا۔
دریں اثنا ترجمان این ائی سی وی ڈی کے مطابق اشرف طائی کو ایمرجنسی سے سی سی یو میں منتقل کر دیا گیا۔