وزیرِ اعظم شہباز شریف نے پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے لانگ مارچ سے متعلق کمیٹی بنا دی۔
ذرائع کے مطابق کمیٹی میں 13 ارکان شامل ہیں جس کی وزیرِ داخلہ رانا ثناء اللّٰہ صدارت کریں گے۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ کمیٹی لانگ مارچ سے متعلق امن و امان قائم رکھنے کے لیے قائم کی گئی ہے۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ کمیٹی میں ایاز صادق، خواجہ سعد رفیق، قمر زمان کائرہ، امین الحق، آغا حسن بلوچ، مولانا اسعد محمود، مریم اورنگزیب، سردار خالد مگسی، میاں افتخار، طارق بشیر چیمہ، ڈاکٹر طارق فضل چوہدری اور حنیف عباسی شامل ہیں۔
ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ کمیٹی لانگ مارچ کے دوران امن و امان کے امور دیکھے گی۔
ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ لانگ مارچ کے حوالے سے بنائی گئی اس کمیٹی کا پہلا اجلاس پیر کے روز ہو گا۔
واضح رہے کہ حکومت اور پی ٹی آئی کے مابین پنجہ آزمائی شروع ہو گئی ہے۔
پاکستان تحریکِ انصاف کے چیئرمین عمران خان نے گزشتہ روز لبرٹی چوک لاہور سے لانگ مارچ کا آغاز کر دیا ہے۔