• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایڈیشنل سیکرٹری فوڈ کارمضان بازاروں کا دورہ،فوڈانسپکٹراورویٹرنری اسسٹنٹ معطل

گوجرانوالہ(نمائندہ جنگ)ایڈیشنل سیکرٹری فوڈ پنجاب ڈاکٹربلال نے رمضان بازار شاہین آباد گوجرانوالہ کا ڈی سی او کے ہمراہ اچانک دورہ کیا رمضان بازار شاہین آباد میں ڈیوٹی سے غیر حاضر پائے جانے پر ویٹرنری اسسٹنٹ شاہد سر فراز کو فوری طو رپرمعطل کر دیا۔ انہوں نے رمضان بازار موڑ ایمن آباد کے دورہ کے دوران فوڈ انسپکٹر کو بھی ڈیوٹی سے غیر حاضر ہونے پر معطل کر دیا ۔ایڈ یشنل سیکرٹری فوڈ پنجاب ڈاکٹر بلال نے رمضان بازاروں میں سٹالز پر جا کر سبزیوں اور پھلوں کی کوالٹی اور قیمت کا جائزہ لیا۔ 
تازہ ترین