انٹرنیٹ سنسیشن، بھارتی معروف کامیڈین و مواد تخلیق کار میشا اگروال 25 سال کی عمر میں چل بسیں۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق انفلوئنسر کی دو دن بعد 25ویں سالگرہ تھی جبکہ وہ اپنی سالگرہ کا جشن منانے سے قبل ہی انتقال کر گئیں۔
میشا کے اہلِ خانہ کی جانب سے ان کی اچانک موت کی افسوسناک خبر ان کے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کی گئی جس نے ڈیجیٹل دنیا کو افسردہ کردیا۔
میشا کے اہلِ خانہ نے انسٹاگرام پر ایک پوسٹ شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ ان کی بیٹی کی موت واقع ہو گئی ہے۔
اس پوسٹ میں میشا کے لیے محبت اور دعاؤں کی درخواست بھی کی گئی ہے۔
میشا کے اہلِ خانہ نے موت کی وجوہات فی الحال ظاہر نہیں کیں۔
یاد رہے کہ میشا اگروال کے انسٹاگرام پر 3 لاکھ سے زائد فالوورز ہیں۔
میشا اگروال حسِ مزاح پر مبنی منفرد کانٹینٹ کے سبب جانی جاتی تھیں۔