• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایرانی بندرگاہ پر دھماکے میں اسرائیل ملوث ہے: ایرانی رکنِ پارلیمنٹ

ایرانی رکنِ پارلیمنٹ محمد سراج —تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا
ایرانی رکنِ پارلیمنٹ محمد سراج —تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا

ایرانی رکنِ پارلیمنٹ محمد سراج نے کہا ہے کہ ایران کے شہر بندر عباس میں شہید رجائی بندرگاہ پر ہونے والے دھماکے میں اسرائیل ملوث ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق ایرانی ممبر پارلیمان محمد سراج نے ایک انٹرویو میں کہا کہ بندر عباس کی شہید رجائی پورٹ پر ہونے والے دھماکے حادثاتی نہیں تھے بلکہ اس میں اسرائیل کے ملوث ہونے کے ثبوت موجود ہیں۔

ایرانی رکن پارلیمنٹ نے مزید بتایا کہ 4 مقامات پر دھماکے ہوئے، اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ دھماکہ خیز مواد پہلے کنٹینر کے اندر نصب کیا گیا تھا۔

انہوں نے مزید کہا ہے کہ عام طو ر پر کیمکل ایک جگہ بھڑکتے ہیں اس طرح بیک وقت دھماکے نہیں ہوا کرتے۔

محمد سراج نے امکان ظاہر کیا کہ یہ دھماکے سیٹلائٹ یا ریموٹ کے ذریعے کیے گئے ہیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید