• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


کیلیفورنیا سے تعلق رکھنے والے گریگری فوسٹر نے10کیرولینا ریپر مرچیں کھا کر ایک نیا عالمی ریکارڈ قائم کردیا ہے۔

گریگری فوسٹر نے صرف 33 سیکنڈ میں دنیا کی10 تیزترین مرچیں چٹ کرڈالیں ۔

اس سے قبل بھی انہوں نے ایسی ہی تین مرچیں کھائی تھیں جس پر ایک  ریکارڈ اپنے نام کیا تھا۔

کیرولینا ریپر نامی مرچ زبان پر رکھنا بھی محال ہے کیونکہ اس کے غیر معمولی  کیمیکل منہ میں جلن پیدا کرتے ہیں، جس کی وجہ سے اس کا  ایک ٹکڑا بھی 30 سیکنڈ تک زبان پر نہیں رکھا جاسکتا۔