• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


بھارت میں ایک شخص کی جلد بازی اور لاپرواہی کی ویڈیو نے لوگوں کے رونگٹے کھڑے کردیے جس کے بعد سیکڑوں افراد نے غلطی کرنے والے شخص کی گرفتاری کا مطالبہ کردیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست بہار میں ایک شخص پُل کے بجائے، کھڑی ٹرین کے نیچے سے پلیٹ فارم بدلنے کی کوشش کرتا ہے تو اسی دوران ٹرین چل پڑتی ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مال بردار ٹرین نامعلوم شخص کے اوپر سے گزر جاتی ہے اور اس واقعے میں اسے کوئی نقصان نہیں پہنچتا۔

ویڈیو سامنے آنے کے بعد انٹرنیٹ پر سیکڑوں افراد نے غصے کا اظہار کرتے ہوئے اس شخص کو گرفتار کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اس شخص کے خلاف لوگوں نے جرمانہ کرنے کا بھی مطالبہ کیا ہے۔