• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قومی اسکواڈ آج میلبرن سے پاکستان روانہ ہوگا

فائل فوٹو
فائل فوٹو

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا فائنل کھیلنے کے بعد قومی اسکواڈ آج رات 10 بجے میلبرن سے براستہ دبئی پاکستان روانہ ہوگا۔

رپورٹس کے مطابق پاکستانی اسکواڈ 15 اور 16 نومبر کی درمیانی شب پاکستان پہنچے گا۔

کپتان بابراعظم اور نسیم شاہ لاہور پہنچیں گے۔ نائب کپتان شاداب خان، حارث رؤف، محمد نواز اور حیدر علی میلبرن سے راولپنڈی پہنچیں گے۔

وکٹ کیپر محمد رضوان، محمد وسیم جونیئر، افتخار احمد اور خوشدل شاہ پشاور جبکہ شان مسعود اور فاسٹ بولر شاہنواز دھانی کراچی پہنچیں گے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز میلبرن میں کھیلے گئے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے فائنل میں انگلینڈ نے پاکستان کو 5 وکٹوں سے شکست دی تھی۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید