• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ: طبی عملے کی ہڑتال، رینجرز و فوج سے مدد لینے کا فیصلہ

سندھ میں ڈاکٹروں اور طبی عملے کی ہڑتال پر رینجرز اور پاک فوج سے مدد لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

محکمۂ صحت اور جناح اسپتال انتظامیہ نے رینجرز اور آرمی میڈیکل کور سے مدد کی درخواست کی ہے۔

ایگزیکٹو ڈائریکٹر جناح اسپتال کراچی ڈاکٹر شاہد رسول کا کہنا ہے کہ رینجرز نے ڈاکٹر اور طبی عملہ دینے کی یقین دہانی کرا دی، فوری طور پر ڈاکٹرز اور طبی عملہ کی 650 بھرتیاں بھی کرنے جا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ آرمی میڈیکل کور نے بھی جناح اسپتال کو ڈاکٹر اور طبی عملہ دینے کی یقین دہانی کرائی ہے۔

ڈاکٹر شاہد رسول کا کہنا ہے کہ پرائیویٹ عملے کی مدد سے اسپتال کو صاف رکھنے کی بھی کوشش کر رہے ہیں۔

محکمۂ صحت سندھ حکام نے کہا کہ پاک فوج خود ڈاکٹرز اور طبی عملے کی کمی کے باوجود مدد کو تیار ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ سرکاری اسپتالوں میں کام جاری رکھنے کے لیے متعدد اقدامات کر رہے ہیں، فلاحی اداروں سےوقتی طورپرڈاکٹراورطبی عملہ لینےکی بات جاری ہے۔

قومی خبریں سے مزید