• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت، کال ریکارڈنگ نے شوہر کی موت کا بھانڈا پھوڑ دیا

فوٹو بشکریہ بھارتی میڈیا
فوٹو بشکریہ بھارتی میڈیا

بھارت میں خاتون کی اپنے عاشق سے جرم کے بعد کی گئی گفتگو پولیس کے لیے مددگار اور ثبوت بن گئی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست مہاراشٹر میں خاتون نے شوہر کو قتل کرنے کے بعد اپنے عاشق کو فون کر کے اپنے جرم کے حوالے سے بتایا۔

بھارتی پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون کو 3 ماہ بعد گرفتار کرلیا گیا ہے، جس نے اپنے شوہر کو سوتے ہوئے 6 اگست کو قتل کیا تھا۔

پولیس نے کال ریکارڈنگ کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا ہے کہ ملزمہ نے قتل کے فوراً بعد اپنے عاشق کو فون کر کے اپنے جرم سے متعلق بتایا۔

بھارتی پولیس نے کال ریکارڈنگ سے متعلق بتایا کہ ملزمہ نے فون پر اپنے عاشق کو بتایا کہ شوہر کو منہ پر تکیہ رکھ کر دم گھوٹ کر قتل کیا۔

خاتون نے کال پر بتایا کہ صبح کو رشتے داروں کو فون کر کے بتاؤں گی کہ موت دل کا دورہ پڑنے سے ہوئی۔

پولیس کے مطابق ملزمہ نے صبح رشتے داروں کو موت کی اطلاع دی تو کسی نے اس پر شک نہیں کیا جس کے بعد قتل کیے گئے شخص کی آخری رسومات بھی ادا کردی گئی تھیں۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ ملزمہ کے جرم کا بھانڈا 3 ماہ بعد اس کے فون میں موجود کال ریکارڈنگ نے پھوڑا۔

رپورٹس کے مطابق ملزمہ کی بیٹی نے والدہ سے کال کرنے کے لیے موبائل مانگا جس میں اسے آڈیو ریکارڈنگ ملی، جو اس نے پولیس کو فراہم کردی۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید