• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عامر خان کا بیٹی کی منگنی میں ڈانس، ویڈیو وائرل


بالی ووڈ اداکار عامر خان اپنی بیٹی ایرا خان کی منگنی پر بہت زیادہ خوش نظر آئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق عامر خان نے اپنے کزن منصور خان کے ساتھ منگنی کی تقریب میں اپنی فلم کے گانے پر ڈانس کیا۔

عامر خان کے انداز اور جوش پر ان کی بیٹی کی خوشی بھی دیدنی تھی اور تمام مہمانوں نے بھی اداکار کے ڈانس کی خوب تعریف کی۔

عامر خان کی صاحبزادی ایرا خان کی گزشتہ روز اپنے بوائے فرینڈ نپور شکھیرے کے ساتھ منگنی ہوئی تھی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ممبئی میں منعقدہ اس تقریب میں رینا دتہ، کرن راؤ سمیت دیگر قریبی دوست احباب نے شرکت کی تھی۔