• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انگلینڈ کے فٹبالر جیک گیرالش نے مداح سے کیا وعدہ ورلڈ کپ میچ میں پورا کردیا

فوٹو بشکریہ غیرملکی میڈیا
فوٹو بشکریہ غیرملکی میڈیا

انگلینڈ کے فٹبالر جیک گیرالش نے مداح سے کیا وعدہ ورلڈ کپ میچ میں پورا کردیا۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق جسمانی بیماری میں مبتلا بچے نے انگلینڈ کے اسٹار فٹبالر سے گول کر کے ایک خاص طریقے سے جشن منانے کا کہا جس پر جیک گیرالش نے وعدہ کیا کہ گول اسکور کرنے پر وہ ایسے ہی کریں گے۔

پیر کو فیفا ورلڈ کپ کے میچ میں انگلینڈ کے فٹبالر نے ایران کے خلاف چھٹا گول کرنے کے بعد بچے سے کیا وعدہ نبھایا۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق 11 سالہ بچے فن لے نےجیک گیرالش کو خط لکھا تھا جس کے بعد انگلش فٹبالر نے بچے سے ملاقات بھی کی تھی۔

رپورٹس کے مطابق جیک گیرالش کی بہن بھی اسی طرح کی جسمانی بیماری میں مبتلا ہیں۔

ایران کے خلاف میچ کے بعد گفتگو کرتے ہوئےجیک گیرالش نے کہا کہ میں فن لے سے ایک ماہ پہلے ملا تھا، اس نے مجھ سے اس طرح کا جشن منانے کا کہا اور خوش قسمتی سے ایسا ورلڈ کپ کے میچ میں ہوا۔

انگلش فٹبالر کا کہنا تھا کہ میر لیے یہ صرف یہ جشن منانے کا انداز تھا لیکن اس بچے کے لیے یہ بہت کچھ تھا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز انگلینڈ نے فیفا ورلڈکپ 2022 کے اپنے پہلے میچ میں ایران کو 2-6 سے شکست دی تھی۔