بھارتی ریاستوں آسام اور میگھالیہ کے سرحدی علاقے میں فائرنگ کے نتیجے میں 6 افراد ہلاک ہو گئے۔
6 افراد کی ہلاکتوں کا واقعہ آج میگھالیہ کے مغربی ضلع جینتیا ہلز میں دونوں ریاستوں کے سرحدی علاقے میں میگھالیہ کے دیہاتیوں اور آسام پولیس کے اہلکاروں کے درمیان تصادم کے نتیجے میں پیش آیا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست میگھالیہ کے وزیرِ اعلیٰ کونراڈ سنگما نے الزام عائد کیا ہے کہ آسام کی پولیس کی فائرنگ سے 6 افراد ہلاک ہوئے ہیں جن میں میگھالیہ سے تعلق رکھنے والے 5 افراد اور آسام کا 1 فارسٹ گارڈ شامل ہے۔
ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ میگھالیہ حکومت آسام پولیس اور آسام فارسٹ گارڈز کے ریاست میں داخل ہونے اور بلا اشتعال فائرنگ کرنے کے اس فعل کی سخت مذمت کرتی ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست میگھالیہ کے 7 اضلاع میں 48 گھنٹوں کے لیے انٹرنیٹ سروس بند کر دی گئی ہے۔