انٹرنیشنل فلم فیسٹیول آف انڈیا (IFFI) کی جیوری کے چیئرمین نے بالی ووڈ فلم ’دی کشمیر فائلز‘ کو بیہودہ پروپیگنڈا قرار دے دیا۔
جیوری انٹرنیشنل فلم فیسٹیول آف انڈیا کے چیئرمین اور اسرائیلی فلم ساز نواڈ لیپڈ کا کہنا ہے کہ کشمیر فائلز پروپیگنڈہ اور بیہودہ فلم ہے، ایسی فلم کو نیشنل ایوارڈ ملنا انتہائی حیران کُن ہے۔
دی کشمیر فائلز مقبوضہ کشمیر کے پنڈتوں کی روداد پر مبنی ہے جس میں 1990 کے دوران پنڈتوں کے ساتھ ہونے والی مبینہ زیادتیوں کو دکھایا گیا ہے۔
فلم میں کشمیری مسلمانوں کو منفی اور دہشت گرد کے طور پر پیش کیا گیا ہے۔
دی کشمیر فائلز پر مسلمانوں کے ساتھ ساتھ کشمیری پنڈتوں نے بھی اعتراضات کیے ہیں۔
واضح رہے کہ دی کشمیر فائلز رواں برس 11 مارچ کو ریلیز کی گئی تھی۔