• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسرائیلی فورسز کی فائرنگ سے 2 فلسطینی جاں بحق

فائل فوٹو
فائل فوٹو

فلسطینی حکام کے مطابق اسرائیلی مقبوضہ مغربی کنارے میں دو الگ الگ واقعات میں اسرائیلی فورسز کی فائرنگ میں 2 فلسطینی جاں بحق ہو گئے۔

فلسطینی حکام کا کہنا ہے کہ الخلیل شہر کے قریب فائرنگ کے واقعے میں 1 فلسطینی شہری جاں بحق ہوا جبکہ اسرائیلی فائرنگ کا دوسرا واقعہ مغربی کنارے کے شہر رام اللہ کے قریب پیش آیا۔

مغربی کنارے کے مختلف علاقوں میں اسرائیلی فوج کی کارروائیوں میں اضافہ ہوا ہے۔ رواں سال کے آغاز سے اب تک اسرائیلی فورسز کے ہاتھوں 100 سے زائد فلسطینی جاں بحق ہوچکے ہیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید