• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یوکرین روس جنگ میں بےآسرا ہونے والے چیتے کے بچے امریکا پہنچ گئے

یوکرین اور روس کی جنگ میں بےآسرا ہونے والے چیتے کے بچوں کو امریکا میں گھر مل گیا۔

انٹرنیشنل فنڈ فار اینیمل ویلفیئر کے مطابق چار بچوں میں سے ایک نر جبکہ تین مادہ ہیں۔

نر کا نام تارس جبکہ چیتے کے مادہ بچوں کے نام اسٹیفنیا، لیزیا اور پراڈا رکھے گئے ہیں۔

یہ تمام بچے چار سے پانچ ماہ کے ہیں اور انہوں نے پچھلے تین ہفتے پولینڈ کے ایک چڑیا گھر میں گزارے۔


انہیں یوکرین سے پولینڈ کا سفر کرنے میں 36 گھنٹے لگے تھے، انہیں اکتوبر میں پولینڈ منتقل کیا گیا تھا۔

پولینڈ سے امریکی ریاست منیسوٹا کا فضائی سفر 9 گھنٹے طویل رہا اور اس کا انتظام ایک فاؤنڈیشن نے کیا۔

29 نومبر کو پرواز چیتے کے بچوں کو لے کر امریکا پہنچی، انہیں ایئرپورٹ سے ایک پناہ گاہ منتقل کیا گیا۔

دلچسپ و عجیب سے مزید