• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اساتذہ کوعلم اورتدریسی اندازکواپ گریڈ کرنا ہوگا، راجہ یاسر ہمایوں

لاہور(خصوصی رپورٹر )پنجاب ہائر ایجوکیشن کمیشن کے زیر اہتمام سرکاری کالجز کی خواتین اسسٹنٹ پروفیسرز کے لیے چار ہفتے کی محکمانہ ترقی کی لازمی تربیتی ورکشاپ کی تکمیل پر تقریب تقسیم اسناد ہوئی۔ وزیربرائے ہائر ایجوکیشن راجہ یاسر ہمایوں نے کہا کہ اساتذہ کو اپنے علم، ہنر، اور تدریسی انداز کو اپ گریڈ کرنے کی اشدضرورت ہے۔ ڈاکٹر شاہد منیر نے کہا کہ رٹہ سسٹم سے چھٹکارا حاصل کرنا اور طلباء میں تنقیدی صلاحیتوں کو ابھارنا وقت کی اہم ضرورت ہے ۔ تقریب میں ڈپٹی سیکرٹری ایچ ای ڈی ندیم اصغر، چیف آپریٹنگ آفیسر پی ایچ ای سی ڈاکٹر منصور احمد بلوچ نے بھی شرکت کی۔