• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شمالی وزیرستان، سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک، ایک اہلکار شہید

راولپنڈی (جنگ نیوز)شمالی وزیر ستان میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران 5دہشت گرد ہلاک اور ایک سیکیورٹی اہلکار شہید ہوگیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق شمالی وزیر ستان میں سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاعات پر آپریشن کیا.

 اس دوران سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ آئی ایس پی آرکے مطا بق سیکیورٹی فورسز کی فائرنگ سے5دہشتگرد ہلاک ہوئے جب کہ دہشت گردوں کی فائرنگ سے ایک سیکیورٹی اہلکار بھی شہید ہوا.

 شہید سپاہی ناصر خان کا تعلق جنوبی وزیرستان سے ہے۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہےکہ ہلاک دہشت گردوں کے پاس سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد ہوا، ہلاک دہشت گرد سکیورٹی فورسز پر حملوں میں ملوث تھے۔آئی ایس پی آر نےکہا ہےکہ علاقے سے دہشت گردوں کے مکمل خاتمے کیلئے سرچ آپریشن جاری رہےگا۔

اہم خبریں سے مزید