• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم آزاد کشمیر کا ہیلی کاپٹر 24 گھنٹے بعد اسٹیڈیم سے ہٹادیا گیا

وزیراعظم آزاد کشمیر تنویر الیاس کے ہیلی کاپٹر کو تقریباً 24 گھنٹے بعد مظفر آباد کرکٹ اسٹیڈیم سے ہٹادیا گیا۔

وزیراعظم آزاد کشمیرکا ذاتی ہیلی کاپٹر گزشتہ روز میچ کے دوران مظفرآباد کرکٹ اسٹیڈیم میں اُتارا گیا تھا۔

ہیلی کاپٹر اُترنے کے باعث کلب ٹورنامنٹ کا میچ روک دیا گیا تھا اور آج بھی ہیلی کاپٹر کی موجودگی کے باعث میچ نہیں ہوسکا۔

اس حوالے سے کھلاڑیوں کا موقف تھا کہ ہم نے 50 ہزار روپے فی میچ فیس جمع کرا کر گراؤنڈ حاصل کر رکھا ہے۔

دوسری طرف کمشنر مظفر آباد نے کہا کہ وزیراعظم آزاد کشمیر کو دیر ہو رہی تھی، اس وجہ سے ہیلی کاپٹر اسٹیڈیم میں اُتارا گیا۔

قومی خبریں سے مزید