• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شکایات 24گھنٹے میں ریجنل ڈائریکٹرز کو بھجوائیں، ڈی جی اینٹی کرپشن

لاہور (نیوزرپورٹر)ڈائریکٹر جنرل اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ ندیم سرور نے کہا ہے کہ سرکاری اداروں سے کرپشن کے خاتمے اور شکایات کے فوری ازالے کے لئے ایس او پیز بنا دیئے ہیں ۔اس حوالے سے ایک کمیٹی تشکیل دی گئی ہے جس کی سربراہی ایڈیشنل ڈی جی اینٹی کرپشن کریںگے۔ اس کمیٹی کے ممبران میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر کمپلینٹس، اسسٹنٹ ڈائریکٹر لیگل اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر ٹیکنیکل شامل ہوںگے اس کے علاوہ شکایات ڈسٹرکٹ میں موصول ہوںگی وہ 24گھنٹے میں متعلقہ ریجنل ڈائریکٹرز کو بھجوائی جائیںگی۔
لاہور سے مزید