• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسمبلیاں تحلیل کرنےکیلئے 6 دن کا وقفہ کیوں؟ فواد نے بتا دیا

عمران خان نے اگلے جمعے کو خیبر پختونخوا اور پنجاب اسمبلی تحلیل کرنے کا اعلان کیا ہے، انہوں نے اسمبلیاں تحلیل کرنے کیلئے 6 دن کا وقفہ کیوں لیا؟ اس حوالے سے فواد چوہدری نے بتا دیا۔

ٹوئٹر پر عمران خان کے بیان سے متعلق ایک صارف کے سوال کے جواب میں فواد چوہدری نے کہا کہ اسمبلیاں تحلیل کرنے کیلئے 6 دن کا وقفہ اس لیے لیا ہے کیوں کہ اس دوران ہمیں قومی اسمبلیوں کے استعفوں کیلئے کارروائی کرنی ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان نے 23 دسمبر کو پنجاب اور خیبر پختونخوا اسمبلیاں توڑنے کا اعلان کردیا۔

لاہور میں وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی اور خیبر پختونخوا کے وزیر اعلیٰ محمود خان کے ہمراہ ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ ہم دو اسمبلیاں قربان کرتے ہیں۔

پی ٹی آئی چیئرمین کا کہنا تھا کہ ہم نے فیصلہ کیا ہےکہ اگلے جمعے کو دونوں اسمبلیاں توڑ دیں گے، قومی اسمبلی میں اسپیکر کے سامنے جاکر کہيں گے استعفے قبول کرو۔

قومی خبریں سے مزید