• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ناظم جوکھیو قتل کیس: پراسیکیوشن کا ملزمان پر عائد فرد جرم میں ترمیم کا مطالبہ

مقتول ناظم جوکھیو—فائل فوٹو
مقتول ناظم جوکھیو—فائل فوٹو 

ناظم جوکھیو قتل کیس میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، پراسیکیوشن نے ملزمان پر عائد فردِ جرم میں ترمیم کا مطالبہ کر دیا ہے۔

ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ملیر نے ناظم جوکھیو قتل کیس کی سماعت کی، جس کے دوران پراسیکیوشن نے ملزمان پر عائد فردِ جرم پر اعتراض کیا۔

پراسیکیوشن نے کہا کہ گزشتہ سماعت کے بعد ملزمان پر عائد فردِ جرم میں کچھ غلطیاں ہیں، عدالت سے استدعا ہے کہ فردِ جرم میں ترمیم کی جائے۔

پراسیکیوشن نے بتایا کہ جن ملزمان پر قتل کی فردِ جرم عائد کی گئی ہے وہ اغواء میں ملوث ہیں۔

عدالت نے پراسیکیوشن کی درخواست منظور کر لی اور اب 23 دسمبر کو جام اویس سمیت 8 ملزمان پر ترمیمی فردِ جرم عائد کی جائے گی۔

قومی خبریں سے مزید