بھارتی ریاست مہارا شٹرا میں 50 کنواروں نے شادی کے لیے لڑکیاں نہ ملنے پر دولہے کی طرح تیار ہو کر گھوڑوں پر بیٹھ کر بینڈ باجوں کے ساتھ انوکھا احتجاج کیا۔
واقعے کی وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کنوارے مرد سر پر سہرا سجائے بینڈ باجوں کے ساتھ گھوڑوں پر سوار ہو کر جلوس کی شکل میں پریڈ کرتے ہوئے کلکٹر آفس کے باہر پہنچے اور شادی نہ ہونے پر احتجاج کیا۔
مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ ان کے لیے لڑکیاں ڈھونڈی جائیں تاکہ وہ بھی شادی کا لڈو کھائیں۔
مظاہرین کا دعویٰ ہے کہ شادی کے لیے لڑکیاں نہ ملنے کی اصل وجہ ریاست میں مردوں اور خواتین کے تناسب میں فرق ہے۔