• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان ٹیم کے ڈریسنگ روم میں مزید 3 کھلاڑیوں کو شامل کرنے کا فیصلہ

فائل فوٹو
فائل فوٹو

کراچی میں نیوزی لینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ کے لیے مزید 3 کھلاڑیوں کو تجربے کے لیے بلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ احسان اللّٰہ، صائم ایوب اور حسیب اللّٰہ دوسرے ٹیسٹ میچ میں پاکستان ٹیم کے ساتھ ہوں گے۔

ذرائع کے مطابق نوجوان پرفارمرز کو ایکسپوژر دینے کے لیے پاکستان ٹیم کے ساتھ ڈریسنگ روم میں رکھا جائے گا۔

پہلے ٹیسٹ میں بھی پی سی بی سلیکشن کمیٹی نے 3 نوجوان کھلاڑیوں کو ڈریسنگ روم تجربہ دیا تھا۔

واضح رہے کہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان دوسرا ٹیسٹ میچ 2 جنوری سے کراچی میں شروع ہوگا۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید