• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مقبوضہ کشمیر: 2022 میں بھارت کی ریاستی دہشت گردی، 214 معصوم کشمیری شہید

مقبوضہ کشمیر میں سال 2022 میں قابض بھارت کی ریاستی دہشت گردی جاری رہی۔

قابض بھارتی فورسز نے گزشتہ برس مقبوضہ وادی میں خاتون اور نوعمر لڑکوں سمیت 214 معصوم کشمیریوں کو شہید کیا۔

گزشتہ سال مقبوضہ وادی میں بھارتی فورسز نے کشمیری مظاہرین کے خلاف طاقت کے استعمال میں 134 کشمیریوں کو زخمی کیا۔

محاصروں اور تلاشیوں کے دوران 1350 کشمیریوں کو حراست میں لیا گیا اور 44 مکانات تباہ کیے گئے۔

قابض فوج نے گزشتہ ماہ دسمبر میں 7 کشمیریوں کو شہید اور 43 کو گرفتار کیا، قابض بھارتی فورسز گزشتہ 34 برسوں میں 96 ہزار 163 کشمیریوں کو شہید کر چکی ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید