کراچی میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ون ڈے سیریز کے ٹکٹس کی فروخت شروع ہوگئی۔
ون ڈے میچز کے لیے جنرل انکلوژرز کے ٹکٹس 250 اور فرسٹ کلاس انکلوژرز کے ٹکٹس 500 روپے میں فروخت ہوں گے۔
پریمیم ٹکٹس 750 اور وی آئی پی انکلوژرز کے ٹکٹ 1500 روپے میں دستیاب ہیں۔
ٹکٹس اصغر علی شاہ اسٹیڈیم ناظم آباد سے بھی خریدے جاسکتے ہیں جبکہ آر جے مال نزد ملینیم مال اور سیکٹر 35 ایف کورنگی چار پر بھی ٹکٹس دستیاب ہیں۔
اس کے علاوہ شائقین آن لائن بھی ٹکٹس خرید سکتے ہیں۔
یاد رہے کہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ون ڈے میچز 9، 11 اور 13 جنوری کو کراچی میں شیڈول ہیں۔