• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چیمپئنز ٹرافی: پاکستان نے واضح کردیا پیسہ نہیں، عزت اور وقار عزیز ہے، ذرائع

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے پاکستان میں انعقاد کے معاملے پر پاکستان کرکٹ بورڈ نے واضح کردیا ہے کہ اسے پیسہ نہیں، عزت اور وقار عزیز ہے۔  

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کیلئے بھارت کے پاکستان نہ آنے سے متعلق ڈیڈ لاک ختم کرنے کےلیے ایک نیا فارمولا زیر غور ہے، اس سلسلے میں مذاکرات جاری ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان نے واضح کر دیا کہ پیسہ نہیں عزت اور وقار عزیز ہے۔ معاملہ حل کرنے کےلیے برابری کی بنیاد پر نیا فارمولہ طے کرنا ہوگا۔

ذرائع نے بتایا کہ پاکستان چاہتا ہے نیا فارمولا کم از کم تین سال کےلیے طے کیا جائے۔ نیا فارمولا صرف چمپیئنز ٹرافی کی حد تک لاگو نہیں ہوگا۔ فارمولہ اگلے تین برس تک آئی سی سی کے تمام ایونٹس کے لیے ہوگا۔ نئے فارمولے سے متعلق مذاکرات کا عمل جاری ہے۔

ذرائع کے مطابق نئے فارمولے کو باقاعدہ طور ایک شکل دی جائے گی جس پر سب بورڈ ممبر کو متفق ہونا پڑے گا۔ نیا فارمولا پاکستان نے پیش کیا، آئی سی سی اور بھارت نے اب اس پر جواب دینا۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید