بھارت کے سابق کرکٹرز کیلئے پاکستان کا دورہ آج بھی یادگار ترین دورہ ہے۔
سابق بھارتی کپتان سارو گنگولی کہتے ہیں کہ بھارت کو پاکستان کا دورہ کرنا چاہیے، وہاں بہت پیار ملتا ہے، وریندر سہواگ اور ہربھجن سے کسی نے شاپنگ کے پیسے نہیں لیے۔
بالاجی کو پاکستانی فینز کی صدائیں آج بھی یاد ہیں جبکہ ایم ایس دھونی پاکستانی کھانوں کے مداح ہیں۔
بھارتی کرکٹرز نے مختلف انٹرویوز میں ہمیشہ دورہ پاکستان کی خوشگوار یادیں تازہ کیں۔