• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

الیکشن کمیشن نے 36 اراکینِ پارلیمنٹ و اسمبلی کی رکنیت بحال کر دی

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے 36 اراکینِ پارلیمنٹ و صوبائی اسمبلی کی رکنیت بحال کر دی۔

جاری کیے گئے الیکشن کمیشن آف پاکستان کے اعلامیے کے مطابق الیکشن کمیشن نے 8 سینیٹرز اور قومی اسمبلی کے 25 ارکان کی رکنیت بھی بحال کی ہے۔

خیبر پختون خوا اسمبلی کے 3 ممبران کی رکنیت بھی بحال کر دی گئی ہے۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے سینیٹرتاج حیدر، سینیٹر شوکت ترین، سینیٹر عبدالغفور حیدری، دوست محمد خان ، طارق بشیر چیمہ، محسن نواز رانجھا، احسن اقبال کی بھی رکنیت بحال کی گئی ہے۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سالانہ مالی گوشواروں کی تفصیلات جمع کرانے پر ان اراکین کی رکنیت بحال کی ہے۔

قومی خبریں سے مزید