• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی خاتون ریسلر کو ہراساں کرنے کے الزامات پر ریسلنگ فیڈریشن آف انڈیا کے صدر کے گرد گھیرا تنگ

فوٹو بشکریہ غیرملکی میڈیا
فوٹو بشکریہ غیرملکی میڈیا

بھارتی خاتون ریسلر کے ہراساں کرنے کے الزامات پر ریسلنگ فیڈریشن آف انڈیا کے صدر کے گرد گھیرا تنگ ہوگیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق مرد و خواتین پہلوانوں نے وزیر کھیل انوراگ ٹھاکر سے طویل ملاقات کی جس میں انہیں مطالبات پورے کرنے کا یقین دلایا گیا ہے۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ فیڈریشن کے صدر کو عہدے سے دستبردار ہونے کے لیے 24 گھنٹے دے دیے گئے ہیں۔

رپورٹس کے مطابق بھارت کے انٹرنیشنل پہلوانوں نے فیڈریشن کے صدر بریج بھوشن سنگھ کے مس کنڈکٹ پر احتجاج شروع کر رکھا تھا اور ان سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کیا گیا تھا۔

واضح رہے کہ فیڈریشن کے صدر پر پہلوانوں کی جانب سے جنسی ہراسگی کا الزام لگایا گیا تھا۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید