• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملک ڈیفالٹ ہوا تو عالمی معیشت کیلئے مسائل پیدا ہونگے، امریکی وزیر خزانہ

کراچی (نیوز ڈیسک)امریکی وزیر خزانہ جینٹ یالین نے خبردار کیا کہ اگر آئندہ مہینوں میں قرضوں کی قانونی حد میں اضافہ نہ کیا گیا ملک کو سنگین نتائج کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ خطرہ ہے کہ امریکا موسم گرما تک اپنے قرضہ جات کی ادائیگی میں ناکام ہو کر ڈیفالٹ کر جائے گا، جس سے مالیاتی بحران پیدا ہونے کا اندیشہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ صورتحال بہت پریشان کن ہے اور ملک کا ڈیفالٹ کرنا تباہ کن ہوگا۔ ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ اخراجات کو ٹیکسوں سے حاصل ہونے والی آمدنی کے مطابق کم کرنا ہوگا اور اگر ایسا ہوا تو حکومت معیشت کو متحرک نہیں رکھ پائے گی۔
اہم خبریں سے مزید