• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فیسوں میں اضافے کی افواہ، کراچی پاسپورٹ آفس میں غیر معمولی رش

علامتی فوٹو
علامتی فوٹو

پاکستانی پاسپورٹ بنانے کی فیسوں میں اضافے کی افواہ پر کراچی کے صدر پاسپورٹ آفس میں ہفتے کے آغاز پر غیر معمولی رش دیکھنے میں آیا۔ پیر کو پاسپورٹ آفس صدر میں بڑی تعداد میں لوگ پہنچے ہوئے تھے۔

ترجمان وزارت داخلہ نے  وضاحت کی کہ مشین ریڈ ایبل پاسپورٹ فیس میں اضافے کی خبریں بے بنیاد ہیں، مشین ریڈ ایبل پاسپورٹ کی فیسوں میں کوئی اضافہ نہیں کیا گیا۔

ترجمان وزارت داخلہ نے کہا کہ حکومت نے شہریوں کےلیے ای۔پاسپورٹ جاری کرنے کی منظوری دی ہے لیکن ای۔پاسپورٹ سہولت کا اجراء فی الحال نہیں کیا گیا۔

ترجمان نے یہ بھی بتایا کہ حال ہی میں ای۔پاسپورٹ کی آرڈنری فیس مقرر کی گئی تھی اور یہ مقررہ فیس صرف ای۔پاسپورٹ کے اجراء پر ہی لاگو ہوگی، باقی فیسیں اپنی جگہ برقرار ہیں۔

کراچی پاسپورٹ آفس ذرائع کے مطابق پیر کو صدر پاسپورٹ آفس میں عام دنوں سے زیادہ رش ہوتا ہے۔ ہوسکتا ہے کہ فیسوں میں اضافے کا سن کر بھی شہری پاسپورٹ بنوانے کے لیے آئے ہوں۔

قومی خبریں سے مزید